نوے ژوند ادبی ثقافتی اور فلاحی تنظیم اسلام آباد کی نئی کابینہ کا انتخاب

Spread the love

رپورٹ ،سارہ خان

اسلام آبا : آج نوے ژوند کی کابینہ اور سینئر ممبران کا اجلاس ہوا جس کی صدارت تنظیم کے چیئرمین نسیم مندوخیل اور نظامت سابق جنرل سیکرٹری محمد طارق اخونخیل نے کی۔۔

محمد طارق اخونخیل نے تلاوت کلام پاک کے ساتھ باقاعدہ اجلاس کا آغاز کیا۔

اجلاس میں نسیم مندوخیل ، وائس چیئرمین راج مروت ، سابق جنرل سیکرٹری محمد طارق اخونخیل ، سابق جنرل سیکرٹری و قانونی مشیر بخت بیدار ایڈوکیٹ ، سیکرٹرئ ثقافت عظیم خان وطنیار اور ادب و زبان کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر فاروق انجم نے شرکت کی۔

سب سے پہلے نسیم مندوخیل کو ایجنڈا پیش کرنے کی دعوت دی گئی تو نسیم مندوخیل نے ساتھیوں کو تنظیم کی کو چیئرپرسن تانیہ تاجک کی آکسفورڈ ہونیورسٹی کی چانسلر کے لئے شارٹ لسٹ ہونے کی خوشخبری سنائی اور مبارکباد پیش کی اور اس کے بعد سابقہ کابینہ کی آئینی مدت پوری کرنے پر مبارکباد کے ساتھ نئی کابینہ کے انتخاب کے لئے سب سے پہلے کہا کہ بے شک میں تنظیم کا بانی چیئرمین ہوں مگر ہماری تنظیم میں ڈکٹیٹرشپ نہیں ہے لہذا میں سب سے پہلی تجویز یہ پیش کرتا ہوں کہ چونکہ راج مروت میرے بعد تنظیم میں سب سے سینئر ہوں تو راج مروت کو نیا چیئرمین بنایا جائے اور کہا کہ اگرچہ اس وقت تنظیم اتنی بڑی نہیں کہ باقاعدہ الیکشن کمیشن بنایا جائے تو بہتر ہوگا ہم نوے ژوند کے متحرک اور مخلص ممبران میں سے مشاورت سے انتخاب کریں تاکہ وہ نوے ژوند کے ادبی ثقافتی اور فلاحی کاموں کو سینئرز کی مشاورت اور منظوری سے آگے لے کر چلیں۔نسیم مندوخیل نے نئی کابینہ کے لئے نام پیش کئے۔

سابقہ کابینہ کے سینئرز نے متفقہ طور پر یہ کہا کہ نسیم مندوخیل ہم سب کے لئے بھائی کا درجہ رکھتا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہم سب آپ کو کہتے ہیں کہ چیئرمین صرف آپ ہی رہیں گے اور درج ذیل عہدیداران کے نام متفقہ طور پر منظور کئے۔

چیئرمین
نسیم مندوخیل
کو چيئرپرسن تانيه تاجک
سینئر وائس چیئرمین راج مروت
وائس چیئرمین اول محمد طارق اخونخیل
وائس چیئرمین دوم و لیگل ایڈوائزر بخت بیدار ایڈوکیٹ
جنرل سیکرٹری خانزیب محسود
ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر فاروق انجم
جوائنٹ سیکرٹری نور نائب خٹک
ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری تنزیل یوسفزئی
فنانس سیکرٹری گل نواب خان
ڈپٹی فنانس سیکرٹری و سوشل میڈیا کوارڈینیٹر
دانیال طارق اخونخیل
پریس سیکرٹری رخشندہ تسنیم
کلچر سیکرٹری عظیم خان وطنیار
سیکرٹرئ صحت ڈاکٹر نعمان سعید خٹک
آرٹس سیکرٹری وجیہہ راجا
آفس سیکرٹری حیات خان خٹک۔

آخر میں سب نے متفقہ طور پر کہا کہ نیشنل پریس کلب میں نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب اور شام موسیقی ہوگی اور نئے عیدیداران کو مبارکباد پیش کی اور راج مروت کی اجتماعی دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button