تالاش: کھلی کچہری میں عوامی مسائل کے انبار، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کا یقین

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) تالاش دیر لوئر میں کھلی کچہری کا انعقاد اہلیان تالاش نے ضلعی انتظامیہ سے گلے شکوں پہاڑ کھڑا کرنے کیساتھ مسائل کے انبار لگا دئیے ۔ڈی سی دیر لوئر نے بعض مسائل موقع پر حل کرنے کے علاؤہ عمائدین علاقہ کو منظر عام پر لانے والے مسائل کے فوری حل کرانے کے بھی پکا یقین دلایا ۔
ضلع بھر کے سطح پر درپیش مسائل کا حل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔کمشنر محمد عارف خان
ضلعی انتظامیہ دیر لوئر نے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے ہدایات کے مطابق تالاش کے چاروں یونین کونسلوں نورہ خیل ،شاہی خیل ،دوشخیل اور بانڈہ گئی پر مشتمل ایک بڑی کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔جس میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان ،ڈسثرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ سلیم عباس کلاچی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ گوہر علی ،تحصیل چئیر مین تیمرگرہ مفتی عرفان الدین ،تمام محکموں کے ضلعی افسران،نمائندہ گان اور قومی اصلاحی جرگہ تالاش دوشخیل کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نور محمد ،شیر محمد اتمان خیل ،افتاب عالم خان ،مولانا محمد نبی شاہ ،انجمن تحفظ تاجران تالاش بازار کے جنرل سیکرٹری حاجی غلام محمد اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے سربراہی میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران اہلیان علاقہ نے آمن و امان ،صحت،تعلیم،پینے کی پانی ،زراعت،بجلی کی ناروا اور ظالمانہ بلوں،ترقیاتی اور تعمیراتی پراجیکٹس ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،تالاش بائی پاس منصوبہ ،گوپلم پراجیکٹ ،تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کو مشکلات کا سامنا ،رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت ،دودھ میں ملاوٹ ،ہسپتالوں کی ابتر صورتحال جیسے بیسوں بڑے بڑے مسائل کے نشان دہی کی ۔جس پرڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے ذمہ دار افسران بالا کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔اور بعض جنگی بنیادوں پر حل طلب مسائل کو موقع پر حل کرنے کے ہدایات جاری کردئیے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button