تیمرگرہ: قومی اصلاحی تحریک اور میاں گان و سیدان تحفظ موومنٹ کا مشترکہ اجلاس

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) قومی اصلاحی تحریک پاکستان اورمیا ں گان و سیدان تحفُظ موومنٹ پاکستان کا مشترکہ اجلاس تیمرگرہ میں مُنعقد ہوا۔ جس کی صدارت قومی اصلاحی تحریک پاکستان کے نائب صدر ریٹائرڈ ایس ایس پی میاں نصیب جان نے کی۔ میاں گان و سیدان تحفُظ موومنٹ پاکستان کے مرکزی صدر سیدرحمت علی خان ،قومی اصلاحی تحریک کے ممبرآرگنائزنگ کُمیٹی ملاکنڈ ڈویژن مُتصرف خان ،ڈپٹی کنوئینر ضلع سوات و ممبر آرگنائیزنگ کُمیٹی سبز علی خان اور صوبائی رہنُما قومی اصلاحی تحریک شہریار خان کے علاوہ مُختلف اضلاع سےمشران اور عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سابق ڈائریکٹر انفارمیشن و نائب ترجُمان قومی اصلاحی تحریک پاکستان نورالہادی نے مُشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک نے صوبے میں پندرہ ہزار سے زائد تنازعات جن میں قتل کے مُقدمات بھی شامل تھے اللہ کی رضا کیلئے صُلح کراکر دُشمنیوں کو دوستی میں بدل دیا ہے جبکہ تحریک پُر امن ،خوشحال ،مُستحکم ،مہذب اور منشیات سمیت ہر قسم کی بُرائیوں سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے کوششیں کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button