
بونیر (اے ار عابد سے)
مردان سے سواڑی بونیر انے والی فلائنگ کوچ کو امبیلہ کے مقام پر حادثہ پیش انے سے ایک شخص جان بحق جبکہ 8 دیگر زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کردیا ہے ۔ حادثے میں جان بحق ہونے والے کا نام ولی اللہ اور تعلق نوشہرہ سے بتایا جاتا ہے ۔
بونیر ۔ریسکیو بونیر کے مطابق فلائنگ سواریوں کو لے کر مردان سے بونیر سواڑی ارہی تھی کہ امبیلا کے پہاڑی سلسلے میں بریک فیل ہونے کے نتیجے گہری کھڈ میں جاگری۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سلطان سید عمر 60 سال سکنہ پشاور
ساحر اللہ عمر 65 سال سکنہ چارسدہ محمود جان عمر 55 سال سکنہ نوشہرہ اسد اللہ عمر 40 سال سکنہ پشاور سکندر عمر 60 سکنہ گوجرانوالہ شبیر عمر 60 سال معاذ عمر 18 سال ساکن کوگا شامل ہیں ۔
حادثے کی اطلاع پر ریسکیو میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئ اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کردیا ۔