
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی حکومت نے ملاکنڈ بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر نعیم اللہ کو سیکرٹری ملاکنڈ بورڈ کا اضافی ذمہ داریاں ادا کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا اس حوالے سے سیکشن افیسر تعلیمی بورڈز ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ملاکند بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نعیم اللہ کو فوری طورپر سیکرٹری ملاکنڈ بورڈ کا اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہے اس حوالے سے بدھ کے روز ڈپٹی کنٹرولر نعیم اللہ نے سیکرٹری بورڈ ملاکنڈ کے اضافی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا،اس موقع پر نعیم اللہ کا کہناتھا کہ محکمہ کے اعلیٰ حکام اور صوبائی حکومت نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری زمہ داریاں سونپ دی ہے انشاء اللہ اپنے ٹیم اور بورڈ ملازمین کیساتھ مل کر نئے چیلنجز کو احسن طریقے سے ادا کریں گے اور اپنے صلاحیتوں کو برؤے کار لائیں گے انھوں نے کہاکہ ان کی کوشش ہوگی کہ طلباء والدین اور ملازمین کے مسائل کو اچھے انداز میں حل کرنے کی کوشش کریں گے اور طلباء کی آسانی کیلئے اصلاحات کی نافذ ہونے کی کوشش کی جائے گی۔
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کی جانب سے تعلیمی بورڈز میں کنٹرولر زاور سیکرٹریز کی اضافی چارج بورڈ کے مستقل ملازمین کو تقویض کرنے پر خیبر پختونخوا بورڈز ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل میں خوشی کی لہردوڑ گئی اور اسے زبردست اقدام قرار دے دیا اس حوالے سے خیبر پختونخوا ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات یاسر عرفات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈا پور نے ایک اچھا اقدام کرکے صوبہ کے مختلف تعلیمی بورڈز میں ڈی پوٹیشن عمل کو ختم کرکے بورڈ ز کے مستقل ملازمین و افیسرز کو کنٹرولرز اور سیکرٹریز کا اضافی چارج تقویض دینے کا اعلامیہ جاری کیا جوکہ بہت خوش ائندہ ہے انھوں نے کہاکہ اس اقدام سے بورڈز کے مستقل ملازمین میں بے چینی کا خاتمہ کیساتھ ساتھ والدین طلباء اور عوام کو بورڈز پر اعتماد میں مذید اضافہ ہوگا اور امتحانات سمیت دیگر امور میں مذید شفافیت بھی ائے گی انھوں نے کہاکہ بورڈز ملازمین صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کراتی ہے کہ بورڈز کے مستقل ملازمین بورڈز کی بقا ء اور ترقی کیلئے دن رات کام اور محنت کرتے رہے گے اور صوبائی حکومت کی پالیسوں کو بروئے کارلائیں گے۔