
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین وکنٹرولرامتحانات ملاکنڈ تعلیمی بورڈ محمد نسیم خان نے کہاہے کہ میڑک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان اگست کے پہلے ہفتے میں کیاجائیگا،پر چوں کی مارکننگ آخری مراحل میں ہیں جبکہ امتحانات کے دوران نقل کے بنائے گئے کیسز رواں ہفتے نمٹا دینے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ میڑک کے سالانہ امتحانات کے پر چوں کی مارکننگ کاکام تقریبا 90فیصد مکمل ہوچکاہے اور اب رزلٹ فائنل کیا جارہاہے انھوں نے کہاکہ امسال رزلٹ کی تیاری اور پر چوں کی مارکننگ کیلئے نہ صر ف اہل اور تجربہ کار اساتذہ و عملہ سے کام لیا ہے جبکہ ہر مضمون کیلئے سپشلسٹ ٹیچر کی خدمات حاصل کی ہے انھوں نے کہاکہ انشاء اللہ آگست کے ہفتے میں میڑک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کریں گے جس کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں ہے انھوں نے کہاکہ امتحانات کے دروان نقل کے جو کیسز بنائے گئے ہیں ان کی نمٹنے کیلئے رواں ہفتے امیدواروں کو طلب کیا جارہاہے اور کیسز کے نمٹانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہے چیئرمین محمد نسیم خان نے کہاکہ انٹر کے سالانہ امتحانات کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے اور پرچوں کی مارکننگ سنٹرلائز طریقے سے کی جارہی ہے جس کیلئے مختلف سکولوں کو پرچے ارسال کردئے گئے ہیں جہاں ایک نئے انداز اور اساتذہ گروپ کی شکل پرچوں کی مارکننگ کررہے ہیں۔