
لوئیر دیر) دیر بالا منشیات کی لعنت سے پاک دیر بالا کے نام سے داروڑہ بازار میں اگاہی واک کا انعقاد کیا گیا واک میں ڈی پی او دیر بالا وقار احمد ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فخر عالم ایس ایچ او تھانہ گندیگار نذیر خان سوشل ورکر انجنئیر شریف اللہ مشتاق احمد ایڈوکیٹ سول ڈیفنس داروڑہ ویلفئیر فاونڈیشن کے رضا کاروں سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او دیر بالا وقار احمد انجنئیر شریف اللہ و دیگر نے کہا کہ منشیات ایک لعنت اور معاشرے کے لئے ناسور ہے انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک دیر بالا پولیس اور عوام کے مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں عوام اور پو لیس کو مل کر جہدوجہد کر نا پڑے گا ڈی پی او وقار احمد نے کہا کہ خصو صی مہم کے دوران دیر بالا میں سینکڑوں منشیات فروشان کیخلاف مقدمات درج اور بھاری مقدار میں چرس افیون ائس برامد کی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے مشترکہ کو ششوں سے دیر بالا سے منشیات اور جرائم کا خاتمہ کر کے دیر بالا کو پرامن اور منشیات سے پاک ضلع بنائیں گے۔۔۔