سوات: ڈینگی مچھروں اور انکی افزائش کی روک تھام سے متعلق اجلاس کا انعقاد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)
ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات فنانس اینڈ پلاننگ عبد الطیف کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس منگل کے روز ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں آنے والے مون سون سیزن کے دوران ڈینگی مچھر اور بیماری کی روک تھام سے متعلق اقدامات اور طریقہ کار پر غور وخوص کیا گیا.اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز (بذریعہ ویڈیو لنک)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد سلیم،مختلف تحصیلوں ٹی ایم ایز،پولیس،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن، پبلک ہیلتھ انجنیرنگ اور ڈبلیو ایس ایس سی سوات،سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ،سول ڈیفنس سمیت دیگر محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فضل عارف ڈسٹرکٹ ڈینگی فوکل پرسن نے ڈینگی کے سدباب کے حوالے سے انتظامات اور محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے اس موقع پر ڈینگی وباء کی موجودہ صورتحال، بیماری کی روک تھام کے لئے اقدامات اور دیگر مختلف امور پر تفصیلی بحث ہوئی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹی ایم ایز سمیت متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے ڈینگی مچھروں کی افزائش کو بروقت روکنے کیلئے عوامی آگہی مہم پر زور دیا اور کہا کہ آگاہی کے سلسلے میں گھروں اور سکولوں میں بھی مہم چلائی جائے۔اجلاس میں ٹی ایم ایز کو ہدایت کی گئی کہ وہ بروقت اپنے اپنے علاقوں میں مچھر مار سپرے کی بندوبست کو یقینی بنائیں۔انہوں نے صفائی سے منسلک اداروں کو بھی ضروری احکامات جاری کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button