
محکمہ خوراک ضلع دیر پائین:
ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین جناب محمد عارف خان صاحب کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیر پائین جناب کاشف احسان صاحب کی زیرِ قیات آج بمورخہ2024-07-24 کو ریاض احمد (اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر)، اعظم خان( فوڈ انسپکٹر) اور سلطان روم خان (اسسٹنٹ) نے گل آباد اور ناصافہ بازار میں کاروائی کرتے ہوئے، جنرل سٹورز، آٹا ڈیلرز اور بیکرز کے دوکانوں کو چیک کیا۔ مارکیٹ میں پنجاب آٹا کی فراہمی اور ریٹ کو بھی چیک کیا گیا۔ سرکاری نرخنامہ کی عدم دستیابی، سرکاری نرخنامہ سے تجاوز اور زاید المیعاد اشیاء کے فروخت کرنے پر متعدد دوکانداروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ میں مراسلےجمع کر دیے گیے۔