داروڑہ (نمائندہ نوائے دیر) واڑی چاپر میں ایک شخص قتل جبکہ بچی سمیت دو افراد دریاء میں ڈوب کر جان بحق ھوگئے واقعات کے مطابق گزشتہ روز واڑی کے علاقہ چاپرمیں مخالفین نے فائرنگ کرکے 70 سالہ عبدالحسن کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ادھر بیبوڑ میں ایک نوجوان لڑکا گرمی کی شدت کم کرنے کی عرض سے دریائے پنجکوڑہ میں نہارھاتھا کہ موجوں کی نذر ھوکر لاپتہ ھوگیا جس کی لاش تاحال لاپتہ ھے جبکہ عشیرئی درہ گامسیر میں سات سالہ عمیرہ دختر شاہ رحیم دریائے عشیرئی میں گرکر ڈوب گئ جس کی نعش کچھ فاصلے پر دریاء سے نکال کر ھسپتال منتقل کردیا