
سوات(بیورورپورٹ) سینٹرل ہسپتال سیدو شریف میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے انصاف پیرا میڈیکس/ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فورم ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی تھے تقریب میں چیئرمین ڈیڈیک سوات اختر خان ایڈوکیٹ ، سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق، ایم ایس ڈاکٹر شرافت علی خان، پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر شیراز ، ڈی ایم ایس سنٹرل ہسپتال ڈاکٹر فاروق، طارق خان، ایاز خان، برکت خان سمیت میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا، تقریب سے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈیکل سٹاف محکمہ صحت کے شعبے کا ایک اہم جز ہے اور فرسٹ ایڈ کے ساتھ ساتھ وہ مریضوں کی صحت یابی کے لیے جو کوششیں کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے صوبائی حکومت ہسپتالوں کے مسائل کو حل کرنے اور صحت کے معیار کوبہتر بنانے کیلئے بھر پورکوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ انصاف پیرامیڈیکس فورم سیاست سے بالاتر ہو کر صحت کے شعبے میں اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے، سیدو ٹیچنگ ہسپتال کی بہتری کیلئے ہمیں مشترکہ طور پر جدوجہد کرنا ہوگی تقریب کے آخر میں نو منتخب انصاف پیرا میڈیکس/ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز فورم ایسوسی ایشن کے صدر طارق خان، جنرل سیکرٹری محمد ایاز نے سپاس نامہ پیش کیا۔