یونیورسٹی آف سوات کے سنڈیکیٹ کا 58 واں اجلاس، قوانین کی منظوری اور ایم او یوز پر دستخط

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) یونیورسٹی آف سوات کے سنڈیکیٹ کا 58 واں اجلاس یونیورسٹی آف سوات کے من کیمپس چارباغ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے کی۔ اجلاس میں گورنرخیبر پختونخواور ایچ ای سی کے نمائندوں ، سیکرٹری ایچ ای ڈی، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر سنڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایجنڈے کے 15 امور پر غور کیا گیا۔ان میں یونیورسٹی آف سوات کے لیے قوانین کی منظوری، سات مختلف تنظیموں کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط، تعلیمی اداروں کے الحاق سے متعلق معاملات اور دیگر مختلف امور شامل تھے۔ وائس چانسلر نے تمام ممبران کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے میٹنگ کے تما امور میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور اور اسلام آباد سے آنے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button