
چکدرہ(احسان دانش) کیٹیگری بی ہسپتال میں فارمیسی کا قیام ، پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن تحصیل آدینزئی سراپا احتجاج ، تحصیل بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ، ہسپتال کے سامنے احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے (پی سی ڈی اے) آدینزئی کے صدر سلطان الدین نے کہا کہ ہسپتال میں فارمیسی کا قیام صحت کارڈ کے لئے ہو تو ٹھیک لیکن مذکورہ فارمیسی میں جنرل ادویات رکھنا کسی طور قابل قبول نہیں ہوگا کیونکہ اس سے غریب کیمسٹوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہوگا ، ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر غنی گل ، نائب صدر حبیب الرحمان ، جائنٹ سیکرٹری محمد خلیل اور ٹریڈ یونین کے صدر خواجہ فیض الغفور نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ، انہوں نے ایک ہفتے تک روزانہ صبح اٹھ سے گیارہ بجے تک تین گھنٹے علامتی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر ایک ہفتے کے اندر ایسوسی ایشن کو مطمئن نہ کیا گیا تو سڑک بلاک ، شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کا دائرہ ملاکنڈ ڈویژن تک بڑھانے سمیت عدالت سے بھی رجوع کیا جائیگاـ