باجوڑ: بدامنی کے خاتمے کے لیے احتجاجی دھرنا، ہزاروں افراد کی شرکت

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ میں بدامنی کے خاتمے کیلئے احتجاجی دھرنے کا انعقاد، ہزاروں کے افراد میں ضلع بھر سے عوام کی شرکت کی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور بدامنی کے خاتمے کا مطالبہ، ملٹری آپریشن نامنظور۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں بد امنی کے خلاف احتجاجی دھرنے کا انعقاد، باجوڑ میں جاری بدامنی اور امن کی بگڑتی صورت حال کے خلاف ہیڈ کواٹر خار چوک میں احتجاجی دھرنے کا انعقاد، جس میں ہزاروں کی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی اور دہشت گردی کیخلاف نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی کے افراد، وکلاء، طلباء، سیاسی کارکنوں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مظاہرے سے ایم این اے مبارک زیب خان، ایم پی اے نثار باز، سابقہ گورنر انجنیئر شوکت اللہ خان، سابقہ ایم این اے سید اخونزادہ چٹان، ایم پی اے انورزیب خان، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خلیل الرحمان، ایم پی اے انجنیئر اجمل خان، سابقہ ایم این اے گلداد خان، مولانا خان زیب، سابقہ ایم این اے گل ظفر خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ باجوڑ میں بدامنی اور دہشت گردی کو کسی صورت برداشت کیا جائے گا اور نہ ہی ہم کسی کو لوگوں کے خون بہانے کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو تحفظ دینا حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں ضلع باجوڑ میں امن کو خراب نہیں ہونے دینگے اور وہ ضلع باجوڑ میں قیام امن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ضلع بھر میں شٹرڈاون ہڑتال رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button