سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن کا فضاگٹ روڈ کا دورہ، زیر تعمیر سڑک کے مسائل کا جائزہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے فضاگٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے زیر تعمیر فضاگٹ روڈ کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود جوانوں سے ملاقات کی، انہوں نے ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں کے ساتھ مل کر زیر تعمیر سٹرک سے بارش کے پانی کے لئے نکاسی کا راستہ بنایا تاکہ ٹریفک روانی میں خلل پیدا نہ ہو اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ٹریفک وارڈن سوات کے جوانوں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ،اپنی پوائنٹس پر موجود رہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ طوفان ہو یاآندھی ، دھوپ ہو یا بارش ٹریفک وارڈن پویس ہمہ وقت شاہراہوں پر موجود رہینگے۔ انہوں نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہ سوات کے غیور عوام ٹریفک وارڈن پولیس کے ساتھ تعاون کریں، ڈبل لائن بنانے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک رواں دواں ہو اور کسی کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔قیام کا مقصد عوامی مشکلات کا بروقت ازالہ کرنا اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button