الخدمت فاؤنڈیشن کا جرمن ہومیو میڈیکل سنٹر تیمرگرہ میں فری میڈیکل کیمپ

Spread the love

لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے) الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے اتوار کو جرمن ہومیو میڈیکل سنٹر تیمرگرہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں مریضوں کا فری معائنہ کیساتھ انھیں 10 دن کیلیے فری ادویات دیدی گئی، فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر عبدالرب سواتی، ڈاکٹر طاہرہ عبدالرب، ڈاکٹر انور الیاس، ڈاکٹر ریاض خان، ڈاکٹر شمس الرحمن، ڈاکٹر سہیل اور ڈاکٹر رفیع اللہ نے حصہ لیا، فری میڈیکل کیمپ میں لیڈی ڈاکٹر طاہرہ عبدالرب نے خواتین مریضوں کا معائنہ کیا اور انھیں مفت طبی مشوروں کیساتھ مفت ادویات فراہم کیں، جبکہ دیگر ڈاکٹروں نے معذور بچوں، بواسیر خونی و بادی، بے اولاد جوڑوں، پراسٹیٹ، گردے مثانے کی پتھری، سکن، فالج، کمر درد، جوڑوں کے درد، مہروں کے خرابی، ناک کان گلہ اور معدہ کے مختلف بیماریوں کے شکار افراد کا مفت معائنہ کرتے ہوئے انھیں دس دن کیلئے مفت ادویات فراہم کیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرب سواتی کا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ ضلع لوئر دیر کے مختلف مقامات پر جاری رہیگا، ان کا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد جرمن طریقہ علاج کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ غریب عوام کو مفت طبی سہولیات اور فوائد فراہم کرنا ہے، فری میڈیکل کیمپ سے مستفید مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ کے ڈاکٹروں پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے مقامی صدر فہیم الدین انکے رضاکار اور مقام امیر مجاہد اللہ بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button