
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 196 رنز کا ہدف 10 گیندیں باقی رہ کر دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان اور آغا سلمان نے بالترتیب 74 اور 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلکس ہیلز نے 36 اور کولن منرو نے 5 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور سلمان فیاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔