تیمرگرہ میں تحریک استحکام پاکستان کی امن ریلی اور تقریب

Spread the love

رپورٹ رحمت اللہ سوا تی
تحریک استحکام پاکستان کے زیر اہتمام تیمرگرہ میں آمن ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام اور تمام انتظامات تحریک استحکام پاکستان تحصیل بلامبٹ کے کو آر ڈینٹر اور ممتاز سیاسی وسماجی اور کا روباری شخصیت حاجی عبد الحق نے کی قیام امن کے لئے تحریک استحکام پاکستان کے مرکزی صدر حاجی واصل خان کا لوئر دیر آمد پر تالاش کا ٹ کلہ کے مقام پر شاندار استقبال کیا گیا ان پر گل پا شی کی گئی اور گاڑیوں کی بڑی ریلی اور قا فلہ میں تیمرگرہ پہنچایا گیا ریلی کے شر کاء نے گا ڑیوں پر پاکستان کے جھنڈے لگائے تھے اور وہ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ کے نعرے لگا رہے تھے ریلی تیمرگرہ کے مختلف بازاروں سے گزر کر ریسٹ ہاوس گراونڈ پہنچنے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب سے تحریک استحکام پاکستان کے مرکزی چئیر مین حاجی واصل خان، صوبائی کو آرڈینٹر حاجی سعید، ملاکنڈ ڈویژن کے صدر حاجی عمر خطاب، وائس چئیر مین فضل خالق، ضلعی ایڈوائزر محمد علی، پولیٹیکل ایڈوائزر حاجی فضل وہاب، مشیر حاجی مبارک زیب، حاجی عمران، حاجی بہرہ مند، حاجی عزیز غفور، حاجی حمید، حاجی شاہ زرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک بحرانوں سے گزر رہا ہے اور ملک کو سنگین چیلنج درپیش ہے ملک میں دہشت گردی ہورہی ہے جبکہ ملک میں معاشی صورت حال بھی ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے مہنگائی، بے روزگاری اور عوام پریشان حال ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے جبکہ بعض شرپسند ملک میں عدم استحکام پیدا کرکے ملک دشمن ایجنڈا پر عمل پھیرا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بڑی قربا نیوں کی بدولت معرض وجود میں آیا ہے اس کے لئے ہمارے آباء وجداد او ر لاکھوں لوگوں نے جانوں کی قر با نیاں دی ہیں لیکن بعض عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کر نا چاہتے ہیں اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپگنڈا کر رہے ہیں اور ملک میں افرا تفری پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں انشاء اللہ ملک دشمن عناصر اپنے مزموم مقا صد میں کا میاب نہیں ہونگے اور وقت کا تقاضا ہے کہ عوام اپنے اختلافات کو بھلا کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک دشمنوں کے عز ائم کو ناکام بنائے کیونکہ اگر ملک ہو تو سیاست بھی ہوگی اگر خدا نخواستہ پاکستان نہ ہو تو سیاسی جما عتیں سیاست کہاں کرے گی ان کا کہنا تھا کہ تحریک استحکام پاکستان ایک غیر سیاسی تنظیم ہے اور اس تنظیم کا بنیادی مقصد ملک استحکام کے لئے کام کرنا ہے ان کی تنظیم پاک فوج اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ ملک کے استحکام اور دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اس وقت ملک دشمن پاکستانیوں کو اپس میں تقسیم کرنے اور ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے لیکن انشاء اللہ پاکستان قائم و دائم رہیگا انھوں نے فوج اور سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلا فات ختم کرکے ملک کی ترقی، خوشحالی او ر امن کے لئے مشترکہ کردار اد اکرے سیاست دان بھی اس ملک کا ہے اور پاک فوج کے جوان بھی اس قوم کے بچے ہیں انھوں نے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے سیاسی مفادات کے لئے پاک فوج کے خلاف پر وپگنڈا نہ کرے پاک فوج ہی کے بدولت ملک کا دفاع نا قابل تسخیر ہے اگر پاک فوج نہ ہوتی تو ملک کی حالت کچھ اور ہوتی انھوں نے کہا کہ عوام کسی کے بہکاوے میں نہ ائے بھائی چارے سے کام لیں سیاست ضرور کرے لیکن ایک دوسرے کا احترام کریں لوئر دیر میں قیام امن کے لئے تحریک استحکام پاکستان بلامبٹ تحصیل کے کو ار ڈینٹر حاجی عبد الحق کے کوششوں کو تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائیگا جنہوں نے لوئر دیر میں دوبار آمن جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی اور جلسوں پر آنے والے اخراجات اپنے جیب سے برداشت کرکے ثابت کر دیا کہ وہ محب وطن اور ملک اور ریاستی اداروں کے خیر خوا اور ملک کے استحکام کے لئے ان کی کوششیں قابل تعریف ہیں حاجی عبد الحق نے عوام پر زور دیا کہ وہ ملک دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائے کیونکہ وطن سے محبت ایمان کی علامت ہے اوراداروں کے ساتھ مل کر پاکستان کے استحکام کے لئے ہر ممکن تعاون کرنا ان کی ایمانی جزبہ کا حصہ ہے اور وطن عزیز پاکستان کے استحکام اور دفاع کے لئے جان ومال کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے انھوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ لوئر دیر سے منشیات فروشوں او ر لینڈ ما فیا اور قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ لینڈ ما فیا کی وجہ سے آمن و آمان کا مسائل جنم لیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button