
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ہیلتھ منسٹر خیبر پختونخواہ سید قاسم علی شاہ کے زیر صدارت ملیریا، مچھردانوں کے ڈسٹریبیویشن کے حوالے سے زوم میٹنگ ، ڈاریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے بریفینگ دی۔
میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیر پائین ڈاکٹرولی خان ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر(ملیریا پروگرام) جناب وقاص ، جناب ابراش پاشہ (ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر) نے بذریعہ زووم لائیوشرکت کی۔
۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر(ملیریا پروگرام) نے ڈپٹی کمشنر دیر پائین کو بریفینگ دی۔
۔ دیر پائین میں تین مہنوں میں مچھر دانوں کے تقسیم کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
۔ اس دوران دیر پائین کے تمام تحصیلوں میں 1 ملین مچھر دانے تقسیم کئے جائیں گے۔
۔ موبائیل ایپ کے ذریعے محکمہ صحت کے 1078 رضاکاروں نے ڈور ٹو ڈور سروے کرکے کوپن تقسیم کئے ہیں۔
۔ دوسرے مرحلے میں تمام ڈیٹا کی سکروٹنی کی جائے گی۔
۔ دیر پائین میں مچھر دانوں کی تقسیم کے لئے 169 ڈسٹریبیوشن پوائنٹس منتخب کی گئے ہیں۔ کوپن دکھانے پر مچھر دانہ متعلقہ شہری کو حوالہ کیا جائے گا۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ مچھر دانوں کی تقسیم میرٹ کی بنیاد پر کریں۔ ماضی میں جہاں ملیریا کے کیسز ذیادہ رپورٹ ہوئے ہیں ان پرخصوصی توجہ دیں۔
۔ ہسپتالوں ، صحت کے مراکز کے ارد گرد آبادی والے علاقوں میں مچھردانوں کی تقسیم یقینی بنائے۔
۔ مچھرداونوں کی تقسیم کے دوران ڈسٹریبیویشن پوائینٹس پر ملیریا ، ڈینگی اور پولیو کے حوالے سے خصوصی عوامی آگاہی مہم بھی چلائے۔