اپر چترال: عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے جامع حکمت عملی تیار، ڈی سی کی ہدایات

Spread the love

اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر)اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ایچ ار اپر چترال ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں عوامی ایجنڈے کے تمام پہلوؤں پر عملدرآمد کے طریقہ کار، ٹائم لائنز اور زمہ داریوں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایجنڈے صوبے میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع پروگرام ثابت ہوگا۔ عوامی ایجنڈا بہتر طرز حکمرانی کو ممکن بنانے کے لئے تقریباً 30 مختلف نکات پر مشتمل مسودہ ہے جس میں عوامی خدمات کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس ایجنڈے میں عوامی خدمات کے عمومی معاملات کے علاوہ عوامی سہولیات،روینیو معاملات، صفائی ستھرائی ، کوالٹی کنٹرول ، فوڈ اینڈ پرائس کنٹرول ، عوامی خدمات کی بروقت فراہمی اور عوامی سہولیات کے لئے اقدامات شامل ہیں۔ اس طرح ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی ، سرکاری زمینوں پر قبضہ، ناجائز تجاوزات، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز، غیر قانونی لیز،وال چاکنگ اوربل بورڈز لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا ذکر شامل ہیں۔ عوامی ایجنڈے کے پروگرام پر عملدرآمد کے لئے جامع حکمت تشکیل دی گئی جس پر صوبائی حکومت کی جانب سے دی گئی ٹائم لائن کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے گاتاکہ عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام سربراہان ادارہ جات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایجنڈے پروگرام میں شامل تمام عوامی خدمات کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے اج سے عملی کام شروع کریں تاکہ مقررہ ٹائم لائن کے اندر اندرگڈ گورننس کو یقینی بنایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button