شرینگل: کشورہ روڈ ڈوگدرہ کا افتتاح، کام کل سے شروع ہوگا

Spread the love

شرینگل (تحصیل رپورٹر)کشورہ روڈ ڈوگدرہ کا افتتاح کردیا گیا ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر نے ٹی ایم او شرینگل، تحصیل چیئرمین شرینگل شاہ ولی خان، تحصیل چیئرمین کلکوٹ ضیاء الرحمان خان، ڈویژنل فارسٹ آفیسر شرینگل موجود تھے۔
افتتاحی تقریب میں علاقے مشران اور منتخب بلدیاتی نمائندگان بھی شریک تھے۔
کشورہ روڈ کمراٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مشینری کے ذریعے سے ٹی ایم اے شرینگل کے تعاون سے بنایا جارہا ہے۔
کمراٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مشینری کے ذریعے سے روڈ پر کل سے باقاعدہ کام شروع کیا جائے گا۔یاد رہے کہ کشورہ دیر بالا کے حسین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے ۔جوکہ وادی ڈوگدرہ میں موجود ہے۔اور روڈ نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کے پہنچ سے دور تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button