دیر: قامی پاثون کا ضلع بھر میں سینکڑوں پودے لگانے کا منصوبہ شروع

Spread the love

لوئر دیر (یاسر اعظم تاجک سے)

دیر قامی پاثون کے بانی ملک جہان عالم، صدر ملک شاہ نسیم ،ایکزیگٹیو ممبر الحاج امیر اعظم خان اور معراج خان نے مختلف جگہوں پر پودے لگائے

دیر لوئر کے معروف تنظیم ,دیر قامی پاثون, نے (شین دیر) کے نام پر ضلع بھر میں سینکڑوں پودے لگانے کا افتتاح آج القلم ایجوکیشن خونگی بالا سے کی۔اس کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول خونگی بالا ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ ، پاکستان لیڈر شپ کالج بلامبٹ اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سدو میں دو دو زیتون اور دو دو انجیر کے پودے لگائے دئیے گئے۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ دیر قامی پاثون ملک جہان عالم ، صدر ملک شاہ نسیم خان اور ایکزیگٹیو ممبر الحاج امیر اعظم خان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر دیر کے سرزمین کو سرسب بنائے گے۔انہوں کہا کہ آج کے دور میں پودے لگانا بہت اہمیت رکھتا ہیں۔ملک جہان عالم نے کہا کہ میں عام پودوں کے بجائے معاشرے میں زیتون اور دیگر میوہ جات پودوں کے لگانے سے آئندہ کے لئے ملک کے معاش کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس قوم کی معاش بہتر ہوتا وہی معاشرے پھر ہر قسم حالت سے نمٹنے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم آئندہ کے لئے بھی سینکڑوں پودے لگانے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری محکمے کے ریسرچ کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن کا زمین ایک زرخیز زمین ہیں۔اس لئے ہم سب کا فرض بنتا ہیں کہ زیتون و دیگر میوہ جات کے پودے لگائے۔اس لئے یہ دن دور نہیں کہ لوئر دیر میں زیتون تیل کا انڈسٹری لگ جائے گا۔اور ہزاروں کی تعداد میں بے روزگاروں کو روزگار کا موقع فراہم کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button