سوات: وزیر فضل حکیم خان نے ادبی تقریب میں شعراء و ادباء کی خدمات کو سراہا، اعزازی شیلڈز تقسیم

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے لائیوسٹاک، فشریز اور کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ شعراء و ادباء کی معاشرے کیلئے خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں شعراء و ادباء معاشرے میں رونما ہونے والے حالات کو دل سے محسوس کرتے ہیں اور ان احساسات کو پھر الفاظ کی شکل دیتے ہیں جو آنے والی نسل کیلئے ایک بیش بہاخزانہ ہیں ان خیالات کا اظہار فضل حکیم خان یوسفزئی نے رحیم آباد سوات میں نجی کالج میں نڑیوال ادبی تڑون کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی تھے تقریب میں چیئرمین ڈیڈیک سوات آختر خان ایڈوکیٹ، مئیر شاہد علی خان، ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت شعراء و ادباء کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تقریب میں سوات کے نوجوان گلوکار شہاب شاہین کی نئی غزل کی رونمائی اور مشاعرہ ہوا، تقریب میں پشتو زبان کے معروف گلوکار فیاض خان خویشکی نے اپنے منفرد انداز سے محفل کو چار چاند لگائے اور سامعین سے خوب داد وصول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ صوبے بھر سے سوات آئے ہوئے شعراء و ادباء کو انکی ادبی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور نڑیوال ادبی تڑون کی کاوشوں کو سراہتے ہیں کہ اتنے عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد کیا انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے تقریبات اور سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے اس سے ادب و شعر سے دلچسپی رکھنے والے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے پشتو زبان اور ادب کی خدمت کرنے والے معروف شعراء و ادباء اور فنکاروں کو اعزازی شیلڈز دی اور ان کے خدمات اور کارکردگی کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button