تیمرگرہ: الخدمت ہسپتال کی اپ گریڈیشن مکمل، 60 بیڈز تک توسیع کا منصوبہ

Spread the love

لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے)
الخدمت ہپستال تیمرگرہ کی آپ گریڈیشن پر تیزی سے کام جاری ہے اور آئندہ چند روز کے دوران ہسپتال 60 بیڈز تک منتقل ہو جائے گا جس سے علاقے مریضوں کو بھرپور فائدہ ملے گا ان خیالات کا اظہار الخدمت ہسپتال تیمرگرہ کے ڈائیریکٹر مجید اللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الخدمت ہسپتال تیمرگرہ نے 2015میں عوام کیلئے دن رات سروسز کا آغاز کیا تھا الخدمت ہسپتال میں اب پانچ یونٹ کام کررہی ہیں جسمیں گائنی،نرسری،ائی،ائی،ای این ٹی اور جنرل سرجری شامل ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت ہسپتال میں روزانہ کی بنیادوں پر او پی ڈی ہورہی ہیں اب تک لاکھوں مریضوں کی الخدمت ہسپتال تیمرگرہ میں کم خرچ پربہترین معیاری علاج ومعالجہ کیاگیا ہے جبکہ ہزاروں مریضوں کی مفت علاج ومعالجہ بھی کیا گیاہے انہوں نے کہا کہ الخدمت ہپستال تیمرگرہ میں علاج ومعالجہ کے جدید سہولیات وضروریات اور الات موجود ہے یہاں پر مریضوں کی جدید تقاضوں کے مطابق علاج معالجہ کی جارہی ہیں صفائی و ستھرائی نظام سب سے بہترین ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کیلئے ہم فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کرتے ہیں بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگاتے ہیں اور ہر قومی دن اور عالمی یوم صحت کو پورے جوش وجذبے کے ساتھ مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال اپنے ٹیکنکل سٹاف کی ٹریننگ بھی کراتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر ہمارے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح یہ ہوتی ہے کہ کم خرچ پر مریضوں کی بہترین اور معیاری علاج معالجہ ممکن کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ الخدمت ہسپتال تیمرگرہ کوالیفائیڈ ڈاکٹرز مریضوں کی علاج ومعالجہ کراتے ہیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button