سوات: وزیر لائیو سٹاک فضل حکیم خان کی سوات ٹراؤٹ فش فارمنگ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کواپریٹو فضل حکیم خان یوسفزی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بہتر طرز حکمرانی ہی تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا اور لوگوں کی حالت زندگی بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے نجی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے والوں کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کرنا حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ دینے میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور حقیقی آزادی کا راز پوشیدہ ہے ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے حجرے مکان باغ مینگورہ میں سوات ٹراؤٹ فش فارمنگ ایسوسی ایشن کے صدر متوکل خان اور جنرل سیکرٹری اعظم خان کی قیادت میں وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفد نے صوبائی وزیر کو فشریز کی ترقی کی حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں اور صوبائی وزیر کی توجہ بعض مسائل کی طرف مبذول کرایا جس پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی ٹراوٹ فش فارمز سے وابستہ لوگوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے والوں کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں صوبائی حکومت ہر سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
….

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button