سوات: منگلور میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص قتل

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات کے علاقے منگلور کے موضع کڈونہ میں سابقہ عداوت پرملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ایس ایچ اوتھانہ منگلور رحیم خان کے مطابق ملزمان سید عالم ولد روئیداد اورخائستہ رحمان ولد کریم داد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے سرادعلی ولد امان اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیاہے۔وجہ قتل سابق عدوات بتائی جاتی ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منگلور اسپتال منتقل کردیاہے۔پولیس نے مقتول کے بھائی عظیم خان کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button