
ضلعی انتظامیہ دیر پائین 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر 2024
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 5 فروری 2024 کوڈی سی آفس جرگہ ہال بلامبٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب عبدالولی خان کے زیر نگرانی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ پروگرام میں جناب شاہد نور (ڈسٹرکت فارسٹ آفیسر، جناب صحت جان (محکمہ زراعت) ڈسٹرکٹ انچارچ ہلال احمر جناب محمد اسلام ، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بلامبٹ جناب سلیم خان، جناب سردار علی ، مسلم خان وصال (بوائیز سکاوٹس ) ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق، گورنمنٹ ہائی سکول میاں بانڈہ وایس پرنسپل جناب عبدالودود خان ، جناب جاوید اقبال وارڈن سیول ڈیفنس، ٹی۔ایم ۔ اے تیمرگرہ جناب ظہور خان، جناب ماجد خان (محکمہ سپورٹس) جناب عبدالرحمن (ریسکیوں 1122) صوبیدار میجر دیر لیویز جناب شہاب الدین خان، تمام صوبائی محکمہ جات کے آفسران، سیول ڈیفنس کے رضا کاروں، اساتذا کرام، طلبا وطالبات، میڈیا کے نمائیندوں، سیول سوسائیٹی ، ہیومن رایٹس ایکٹوسٹ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا ۔ شعبہ تعلقات عامہ / میڈیا سیل ضلعی انتظامیہ نے کشمیر کے حوالے سے ڈاکومنٹری پیش کی جبکہ سکول کے بچوں نے ملی نغمے ،نظم اور تقاریر پیش کی ۔ کشمیری بھائی سے اظہار یکجہتی اور ان کے حق خود ارادیت کو دبانے پر شرکاٗ نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جناب عبدالولی خان نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے 27 اکتوبر 1948 کو کشمیر پر کشمیر عوام کے مرضی کے خلاف غیر قانونی طور پر قبضہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ بعد ازاں کشمیر کا خصوصی حیثیت ارٹیکل 370 اور 35 اے کے ذریعے ختم کر دیا۔ جس کی وجہ سے کشمیری آج تک اپنے گھروں میں محصور ہے ۔ اقوام متحدہ اورعالمی برادری کشمیر کے حوالے سے منصفانہ کردار ادا کریں اور اپنے قراردادوں پر عمل در عمل یقنی بنائیں۔
یوتھ آفیسر جناب ملک شہزاد طارق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔کئی سالوں سے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی عوام آپ کے شانہ بشانہ کھڑے تھے ،کھڑے ہیں ،اور کھڑے رہیں گے ۔ ہندوستانی سرکار ریٹارڈ ملازمین کوکچھ مراعات کا لالچ دیں کر مقبوضہ کشمیر میں آباد کررہے ہیں تاکہ کسی طریقے سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا جائے۔
جناب محمد وصال نے کہا کہ اس یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری بھایوں کو یہ یقین دلانا ہے کہ تمام پاکستانی خاص کر نوجوان ہر فورم پر کشمیر کے لئے آواز اٹھائیں گے۔
اچھی تقاریر اور ملی نغمے پیش کرنے پرضلعی انتظامیہ اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شرکا اور اسکول کے بچوں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی ۔