لوئر چترال پولیس کے جوان کے لئے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام

Spread the love

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان نے احسن طریقہ سے ڈیوٹی سر انجام دینے اور ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر لوئر چترال پولیس کے جوان کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

لوئر چترال پولیس اسپیشل برانچ کے جوان جو کہ سٹی بازار چترال میں ڈیوٹی پر تعینات تھا اس کو ڈیوٹی کے دوران ایک عدد بیگ ملا جس میں قیمتی سامان ,زیورات اور رقم تھے۔

لوئر چترال پولیس کے جوان نے بیگ کے اصل مالک کو دھونڈ کر بیگ اس کو واپس حوالہ کیا۔

ایمانداری کی مثال قائم کرنے اور احسن ڈیوٹی سرانجام دینے پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے محمد الیاس کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے نوازا ۔

اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں ایمانداری سے اچھی ڈیوٹی کرنے والے افسران اور جوان لوئر چترال پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ جن کی حوصلہ افزائی کرنا میرے فرائض میں شامل ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button