سوات میں سیرت النبی ﷺ ٹیسٹ کے پوزیشن ہولڈرز کی تقریب، انعامات اور شیلڈز تقسیم

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)تنظیم اساتذہ سوات کے زیر اہتمام ایس پی ایس کالج رحیم آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ٹسٹ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، پوزیشن ہولڈرز کو سرٹیفکیٹ،شیلڈز اور نقد انعامات دیے گئے۔پروگرام کی صدارت ڈاکٹر محمد ناصر صدر تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا نے کی جبکہ مہمان خصوصی شاہد علی خان میئر مینگورہ تھے۔دیگر خصوصی مہمانوں میں شیرین زادہ صدر پریس کلب سوات اور شفیق الرحمن اے ڈی ای او سپورٹس شامل تھے۔پروگرام میں بڑی تعداد میں طلباء وطالبات کے علاوہ اساتذہ،پرنسپلز اور والدین نے شرکت کی۔تنظیم اساتذہ سوات کے صدر اختر علی نے افتتاحی کلمات میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے ساتھ انہیں سیرت رسول سے روشناس کرانا تھا۔مہمانوں نے اس پروگرام کو سراہا اور مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرامات کے انعقاد پر زور دیا۔صدر ڈاکٹر محمد ناصر نے سیرت رسول ص پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا اور نئی نسل کو مغربی تہذیب کی ہولناکیوں سے خبردار کیا۔پروگرام کے آخر میں کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button