خیبرپختونخوا میں مزدوروں کی کم از کم اجرت 36,000 روپے مقرر، عمل درآمد کے احکامات جاری

Spread the love

"خیبرپختونخواہ عوامی ایجنڈا”
حکومت خیبر پختونخوا نے مزدوروں کی کم از کم اجرت میں اضافہ کر کے اسے 36,000 روپے ماہانہ مقرر کیا ہے، جو یکم جولائی 2024 سے نافذ ہوگا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان نے تمام اسسٹنٹ / ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر اور اسسٹنٹ ڈاریکٹر ، کنزمیور پروٹیکشن کونسل دیر پائین کو اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کی احکامات جاری کئے ہیں۔

اضلاع کے صنعتی و تجارتی اداروں کے مالکان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں تاکید کی گئی ہے کہ وہ ستمبر 2024 کی تنخواہ یکم اکتوبر کو حکومت کی مقرر کردہ اجرت کے مطابق ادا کریں۔ مزید یہ کہ انہیں یکم جولائی 2024 سے کم تنخواہ کی بقایاجات بھی ادا کرنا ہوں گی۔

یہ اقدامات مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور اداروں کے مالکان کو آخری وارننگ دی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات کی پیروی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button