
دیر(بیورو رپورٹ) محکمہ صحت اپر دیر کے زیر اہتمام یکم اکتوبر سے بارہ روزہ” بیگ کیچ آپ ” کے نام سے پانچ سال تک بچوں کو بارہ بیماریوں سے بچاؤ کے ویکسینشن مہم شروع ہوگیا ہے, عوام اور والدین ای پی آئی ویکنسیشن سنٹرز اور ہسپتالوں میں بچوں کو قطرےپلائیں, ای پی آئی ضلعی کوارڈینٹر ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دیر میں ای پی آئی کے زیراہتمام بارہ "روزہ بیگ کیچ آپ” کے نام سے 5سال تک کے بچوں کو ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا کردیا گیا۔ مہم کا آغاز ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد, ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر امتیاز ,ای پی آئی ضلعی کوارڈی نیٹر ڈاکٹر , انچارج شیر رحمن سیٹھ و دیگر نے بچوں کو قطرے اور ویکسینشن کراتے ہوئے اغاز کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد, ایم ایس ڈاکٹرامتیاز , کوارڈینیٹر ای پی آئی ,ڈاکٹر زاہد خان شیررحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام اور خصوصآ والدین سے اپیل سے کیا کہ والدین اپنے اپنے بچوں کی بہتر و صحت مند بنانے اور مختلف بیماریوں خسرہ, چیچک, گردن توڑ بخار , نمونیا , ہیٹائٹس سمت دیگر بارہ بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکسئین دیے جارہے ہیں اس حوالے ای پی آئی کے سینکڑوں ٹیمیں تشکیل ہوکر مختلف علاقوں میں گھر,گھر,مساجد اور حجروں میں جائیں گی جہاں پانچ سے کم بچوں کو ای پی آٹی کے ویکسینشن و ٹیکے لگائے جائیں گے تو لہذا تمام والدین اور عوام سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ اپنے ہنستے مسکراتے ہوئے بچوں کی زندگیاں بچانے کی خاطر محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور بچوں کی بروقت ویکسنیشن کرائے تاکہ ہمارے پھول جیسے بچے معمولی غفلت کی وجہ موت کے آغوش میں چلے جانے اور مختلف بیماریوں سے بچ سکے کیونکہ والدین سمیت ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس فرض کو پورا کریں جن بچوں کو کچھ ویکسینشن ہوئے ہیں یا مکمل طور پر نہیں تو انہیں مقامی ہسپتالوں , ای پی آئی سنٹرز کے ساتھ ساتھ ویکسینشن موبائل ٹیموں سے ویکسین کراوئیں ۔