لوئر دیر: جماعت اسلامی کا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں 6 اور 7 اکتوبر کو احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

لوئیر دیر)جما عت اسلامی لوئردیر مظلوم فلسطینیوں کی بھر پو رتائد وحمایت کرتی ہے ایران نے اسرائیل پرراکٹ حملہ کرکے جرات کا مظا ہرہ کیا اور امت مسلمہ کی ترجمانی کی 6اکتوبر کو فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے تیمرگرہ شہر میں کیمپ لگاینگے 7اکتوبر کو تیمرگرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا ئیگا اور اسی روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ میں جما عت اسلامی لوئر دیر کے ہزاروں کارکنان بھی شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار جما عت اسلامی لوئر دیر کے امیر اعزازلملک افکاری نے نائب امیر ارشد زمان، سابق ایم این اے صاحبزادہ یعقوب خان، تحصیل تیمرگرہ امیر ملک شیر بہادر خان، تحصیل بلامبٹ امیر عمران الدین ایڈوکیٹ، حاجی شاد نواز خان کے ہمراہ احیا ء العلوم بلا مبٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اسرا ئیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم اور جبر کے 358دن ہوگئے اور 41ہزار سے زائد بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شہید کیا گیا آبادی، سکولوں، ہسپتالوں کو نشانہ بناکر ملبہ کا ڈھیر بن گیا اور حماس استقامت کے ساتھ اسرائیلی مظالم کاڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ کھل کر اسرائیل کاہر قسم سپورٹ کر رہا ہے جبکہ 57اسلامی ممالک خاموش تماشائی بن چکے ہیں اس لئے وقت کا تقاضا ہے کہ امت مسلمہ کھل کر فلسطینیوں کی حمایت کرے بصورت دیگر اسرائیل اور امریکہ مسلم ممالک کو ایک ایک کرکے ختم کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button