بٹ خیلہ: لیویز نے ناکہ بندی کے دوران رکشہ سے 6 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

Spread the love

بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) لیویز تھانہ بٹ خیلہ نے منشیات فروشوں کی خلاف کاروائی کرتے ہوئے اخترغونڈی کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران رکشہ کے خفیہ خانوں سے چھ کلو سے زائد چرس برامدکرکےدوملزمان کوگرفتار کرلیاگیا مقدمہ درج مذید تفتیش شروع لیویز تھانہ بٹ خیلہ کے انچارج پوسٹ کمانڈر فضل اکبر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرملاکنڈ حمید الرحمن ایڈیشنل کمشنر جنرل محب اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر ریاض محسود اور صوبیدار میجرملاکنڈ لیویز سمیع باچہ کی خصوصی ہدایت پر منشیات اور امن وامان کے خلاف اپریشن جاری ہے گزشتہ روز محرران علی رحمت مختیار خان عبدالحسین اور وحید عالم نےبمعہ دیگر نفری کے ہمراہ اختر غونڈی کے مقام پ ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اسی دوران ایک مشکوک رکشہ کو روکنے کا اشارہ کیا تلاشی کے دوران رکشہ کی خفیہ خانے سے چھ کلو سے زائد چرس برامدکر کے دو ملزمان رکشہ ڈرائیور محمد سہیل خان ولد محمد شعیب اور گوہر ولد شیر علی خان ساکنان بٹ خیلہ خار کو گرفتار کرکے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کرکے معزز عدالت نے دونوں ملزمان کو ملاکنڈجیل بھیج دیاگیاپوسٹ کمانڈر فضل اکبر خان کا کہنا تھا کہ علاقے کو منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور علاقے میں امن وامان قائم کرنے تک اپریشن جاری رہیگا اور اسی سلسلے میں کو ئی سیاسی دباویا سفارش برداشت نہیں کرینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملاکنڈ لیویز کے ساتھ تعاون کریں اور منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں ملاکنڈ لیویز بروقت کاروائی کرینگے اور اطلاع دینے والوں کا نام سیغیہ راز میں رکھاجائیگاتاکہ علاقے سے منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ مکمن ہوسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button