فلسطین کی جنگ اسلام اور کفر کی جنگ ہے، امت مسلمہ کو متحد ہونا چاہیے، جاوید قصوری

Spread the love

لوئیر دیر ) جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر جاویدقصوری نے کہا ہے کہ فلسطین کا جنگ صرف فلسطینیوں کا جنگ نہیں یہ کفر اور اسلام کا جنگ ہے امریکہ، بھارت سمیت عالم کفر فلسطین کے خلاف اسرا ئیل کا مدد کر رہے ہیں امت مسلمہ کو ان شیطانی قوتوں کے خلاف متحد ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار انھوں نے احیا ء العلوم بلامبٹ میں جماعت اسلامی لوئر دیر کے ماہانہ اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے جماعت اسلامی لوئر دیر کے امیر اعز ازلملک افکاری ودیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا مولانا جاوید قصوری نے کہا کہ اسرائیل نے ایک منظم منصوبے کے تحت مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا اوراسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور بربریت کرکے پچاس ہزار سے زائد بچوں، بوڑھوں، خواتین کو شہید جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور معزور کر کے ان کے گھروں، مساجد اور ہسپتالوں تک ملیامیٹ کر دیا ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے پر اتر ایا ہے اور اسرا ئیل کو امر یکہ اور بھارت سمیت دیگر عالم کفر کی حمایت حاصل ہے امر یکہ اور بھارت اسرائیل کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں بھارت نے 20ہزار ٹن بارود اسرائیل کو فراہم کیا ہے اس لئے امت مسلمہ کو ان شیطانی قوتوں کے خلاف متحد ہونا چاہئے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھی بے بس ہے اور اقوام متحدہ نے فلسطین کی جنگ بندی کے جو قرار داد منظور کئے تھے وہ امریکہ نے ویٹو کر دئے انھوں نے فلسطین کے جہادی تنظیم حماس کی جرائت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین اسرائیل کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں اور اسرائیل کے ناک میں نکیل ڈالا ہے انھوں نے کہا کہ عالم کفر متحد ہوچکا ہے اس لئے امت مسلمہ کو بھی اس شیطانی اور طاغوتی قوتوں کے خلاف متحد ہونے ہوگا انھوں نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ کو امت مسلمہ کی ترجمانی قرار دیا ہے انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ تباہی وبربادی اسرائیل کا مقدر بنے گا اور اسرائیل مٹ جا ئیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button