ضلعی انتظامیہ دیر پائین
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب بشیر خان کے زیر صدارت ڈئینگی کے حوالے سے میٹنگ
۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ولی خان ، اور، ڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ جناب عبدالوارث نے ڈئینگی کیسز، ہاٹ سپاٹ، ڈئینگی وارڈ ، علاج معالجہ ، حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بریفینگ دی۔ ۔ تمام بڑے ہسپتالوں میں ڈئینگی ٹیسٹ ، علاج معالجہ کی سہولیات موجود ہیں۔ تمام بڑے ہسپتالوں میں ڈئینگی کی خصوصی وارڈ قائیم کی گئی ہیں۔ ضرورت پڑنے اس میں اضافہ کیا جائے گا۔
ہدایات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
۔ تمام بڑے ہسپتالوں میں ڈینگی ایسولیشن وارڈ میں تمام سہولیات مہیا کی جاے۔
۔ تمام ہاٹ سپاٹ کی رپورٹ تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ شئیر کیا جاے تاکہ اس پر جلد از جلد مزید کاروائی کی جائے۔ تمام ہاٹ سپاٹ ایریاز میں عوامی مہم کے ساتھ عملی اقدامات کی جائے۔
۔ ہاٹ سپاٹ ایریاز ہیں اس لئے اس مین ڈئینگی سپرے کیا جائے ۔ حفاظتی تدابیر کے لئے کمیونٹی سیشن کیا جائے۔
۔ ڈئینگی لاروا کے لئے سازگا ماحول فراہم کرنے والے جگہیں پرانے ٹائیر شاپس، پانی کے تالاب، سکرپ وغیرہ کو کلیر کریں۔
۔ فرنٹ اور سوشل میڈیا پر خصوصی آگاہی مہم چلایا جائے۔ کمیونٹی کے لوگ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
۔ سکولز ، کالجز اور دینی مدارس میں بھی ڈئینگی کے حوالے سے خصوصی مہم چلایا جائے۔
۔ ڈسٹرکٹ خطیب کے زیر نگرانی تمام جامع مساجد کے ایمہ کرام نماز جمہ کے خطبات میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں۔
۔ جہاں ڈینگی کی مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں وہاں ڈینگی سپرے کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کی جائے۔
۔۔ ہسپتالوں کے ارد گرد آبادی والے علاقوں پر خصوصی توجو دی جائے۔