تالاش (حبیب محمد خٹک سے)ہم مزید ظلم اور بے انصافی کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں ۔کیونکہ ہم ٹریفک پولیس کے ناجائز جرمانوں اور خود ساختہ اڈہ ٹیکس سے تنگ آ چکے ہیں ۔ہمارے حالت پر رحم کیا جاۓ ۔بانڈہ تالاش کے مقام پر ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیور حضرات کا پہیہ جام ہڑتال کے دوران اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تالاش ٹریفک پولیس کی جانب سے ناجائز جرمانوں اور اڈہ ٹیکس میں خود ساختہ اضافے کے خلاف پبلک ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال ،تالاش میں بانڈہ گئی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ،نیا کرایہ نامہ کم از کم تین ماہ کے لیے مرتب کرنے کا مطالبہ ۔اس حوالے سے پبلک ٹرانسپورٹ گل زمین تندر کی قیادت میں ٹرانسپورٹرز نے تالاش بائی پاس کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ اور مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی ،ہڑتال کی وجہ سے سرکاری ملازمین طلباء تاجروں کو بروقت منزل پرپہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اپنے خطاب میں گل زمین تندر کا کہنا تھا کہ دیر بالا میں ٹریفک اہلکارو کی جانب سے بھاری بھرکم جرمانوں سے ٹرانسپورٹر عاجز ا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ جنرل بس اسٹینڈ کے ذمہ داران نے ٹیکس میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جو کہ ہماری استطاعت سے باہر ہے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گ۔اور مطالبات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں خود سوزی کا اعلان کریں گے ۔۔