آج کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب امجد علی خان نے ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان ، وائیس چانسلر یونیورسٹی آف ملاکنڈ ڈاکٹر رشید احمد اور وائیس چانسلر یونیورسٹی آف کرک جناب فیدا خٹک کے ہمراہ یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں تین روزہ کتب میلے کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر کمشنرملاکنڈ ڈویژن جناب امجد علی خان نے کہا کہ کتب میلے کا مقصد نوجوانوں کی توجہ کتب بینی کی طرف مبذول کروانا ہیں کیونکہ نوجوانوں میں کتب بینی اور مطالعے کا رجحان آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے۔ ہمیشہ تعلیم یافتہ اقوام ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔ کتب میلے کا مقصد نوجوانوں میں کتابوں سے محبت اوراہمیت اجاگر کرنا ہے۔
۔ کمشنرملاکنڈ ڈویژن نے بہترین اور کامیاب کتب میلے کے انعقاد پر ملاکنڈ یونیورسٹی کے منتظمین اور ، نیشنل بک فانڈیشن کے کاوشوں کو سراہا
بعدا ازاں کمشنرملاکنڈ نے ڈپٹی کمشنر دیر پائین اور وایس چانسلر، یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے ہمراہ کتب میلے مییں کثیر الموضاعاتی کتابوں کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔
تین روزہ کتب میلے میں پانچ ہزار سے زاید کتابوں کے ساٹلز لگائے گئے ہیں۔
کتب میلے میں پرنسپلز، اساتذا کرام ، ماہر تعلیم ، طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی