
لوئیر دیر )بچوں کو معاشرتی اور اخلاقی اقدار سکھانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ والدین،اساتذہ اور معاشرہ سب کو مل کر کردار سازی کے لیے کام کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسل ایک بہتر اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھ سکے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل وڈائریکٹر دی ایبل سکول سسٹم حاجی ابادعبد اللہ نے سالانہ ریزلٹ ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں بچوں نے ویلکم شو، ٹیبلو، تقاریر اور مختلف تخلیقی پرفارمنسز پیش کی گئیں، جنہیں والدین اور دیگر شرکاء نے بے حد سراہا۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپل عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کی تعلیم و تربیت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ آج کے جدید دور میں بچوں کو معاشرے کے بہترین شہری بنانا اور انہیں خراب ماحول سے محفوظ رکھنا والدین، اساتذہ اور معاشرے کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ادارہ نہ صرف بچوں کو ایک مکمل مسلمان بنانے پر توجہ دیتا ہے بلکہ انہیں ڈاکٹر، انجینئر اور معاشرے کے فعال اور مثبت کردار ادا کرنے والے افراد میں تبدیل کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے، جو ان کی محنت اور کامیابیوں کا اعتراف تھا۔یہ تقریب نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنی بلکہ والدین اور اساتذہ کو ان کی مشترکہ ذمہ داریوں کی یاد دہانی بھی کرائی۔