یونیورسٹی آف سوات: ایم فل اسکالر عبدالستار نے مقالے کا کامیاب دفاع کیا

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)
عبدالستار ولد عبدالعزیز سکنہ شریف آباد مینگورہ نے یونیورسٹی آف سوات سے ایم فل اسلامک سٹڈیز کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ان کے مقالے کا عنوان تھا :خیبرپختونخوا اور عہد حضرت عمر میں محکمہ پولیس کے قوانین کا تحقیقی و تقابلی جائزہ: ان کا سپروائز ڈاکٹر یحییٰ خان، اسسٹنٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف عربک اینڈ اسلامک سٹڈیز، یونیورسٹی آف سوات تھے جب کہ ان کے ممتحن ڈاکٹر عزیز احمد اسسٹنٹ پروفیسر، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، یونیورسٹی آف ملاکنڈ، دیر لوئر تھے۔ اس مقالے کا مقصد خیبر پختونخوا پولیس اور عہد حضرت عمر میں محکمہ پولیس کے اصول و قوانین اور ذمہ داریوں کا تقابل اور موازنہ پیش کرنا تھا جو 2 سال میں کامیابی سے اپنی تکمیل کو پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button