
وادی تالاش میں مسائل کے حل کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد ۔عوام نے مسائل کے انبار لگا دی ۔جبکہ متعلقہ حکام نےفوری حل کرانے کی یقین دھانی کرائی ۔
۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈہ کے تحت اور ڈپٹی کمشنر دی پائین محمد عارف خان کی ہدایت پر وادی تالاش میں ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل تیمرگرہ طارق خان ،نائب تحصیلدار تحصیل تیمرگرہ سمیاب مبارک اور متعلقہ محکموں کے ذمہ دار افسران کے علاؤہ عمائدین علاقہ اوراہلیان تالاش نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری دوران
انجمنِ تحفظ تاجران زیارت تالاش بازار ڈاکٹر نور محمد،سیاسی وسماجی شخصیت افتاب عالم خان،سابق تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد ایڈوکیٹ ،ماسٹر عبدالحمید،ریٹائرڈ صوبیدار علی باز خان ،حاجی محمد علی ،نور احمد جان ،مولانا فرمان اللہ ودیگر نے
کھلی کچہری کے دوران مسائل کے نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ تالاش بازار میں زنانہ انتظار گاہ کا انتظام کیا جائے۔تالاش بازار میں زنانہ باتھ روم کا انتظام کیا جائے۔تالاش بازار کی نکاسی آب کی نالیوں کو پختہ کیا جائے۔گزشتہ روز ڈھیرئ سٹاپ پر کسی نامعلوم افراد نے کپڑوں کی دکان کو آگ لگا دی تھی، جس پر انصاف فراہم کیا جائے۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول زیارت تالاش کے لیے مستقل سڑک کا بندوبست کیا جائے۔ٹی ایم اے اہلکار بازار کی روزانہ صفائی کریں اور علاقے کے صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔
واٹر سپلائی سکیمز کے تمام پائپ بوسیدہ ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ گندا پانی پی رہے ہیں اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ٹی ایم اے کے ڈیلی ویجرز اہلکاران کو مستقل کیا جائے۔بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہو رہی ہے، جس کا روک تھام کیا جائے۔تالاش بازار میں کیمیکل ملا دودھ سپلائی ہو رہا ہے جس کی سدباب کیا جائے ۔این سی سی روڈ مین شاہراہِ پر مرمتی کام کو تیز کیا جائے اور متبادل روٹ تالاش بائی پاس کے ادھورا منصوبہ مکمل کیا جائے۔سرکاری واٹر سپلائی سکیموں پر مامور آپریٹر اور وال مینوں کو ریگولر ایمانداری کے ڈیوٹی پر مامور کیا جائے۔پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود کرایہ ناموں میں کمی نہیں آ رہی، جس کا نوٹس لیا جائے۔عمائدین علاقہ نے شکوہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ
یہاں پر جتنی بھی کھلی کچہریاں اب تک منعقد ہوئی ہیں، ان پر عمل درآمد نہیں ہورہا ۔ لہذا ان پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔
اسسٹنٹ کمشنر طارق خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آپ کے مسائل کو متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ زیر غور لائے گی اور ان کا فوری طور پر حل نکالیں گے ۔