صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان اور اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ زیشان نجیب کے ھدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ جناب محمد یونس خان نے فارسٹ اہکاروں، لیویز فورس اور لوکل پولیس کے ہمراہ شاہی میں ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی۔ اطلاع ملتی ہی شاہی کا دورہ کیا، جنگل میں درختوں کی کٹائی جاری تھی، غیر قانونی کٹائی کو رک دیا گیا، جبکہ ملزمان کو گرفتار کر دیا گیا۔
۔ کاروائی کے دوران ایک ڈائنہ اعلیٰ قسم کے سلیپرز سرکاری تحویل میں لے لی۔
ٹمبر سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف فارسٹ آرڈئینینس 2002 کے تحت قانونی کاروائی کی گئی۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جناب محمد یونس فارسٹ چیک پوسٹوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔
جنگلات ہماری قومی دولت ہے اور کسی کو جنگلات تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔