عوام کے جان و مال، عزت کا تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے، ڈی پی او

Spread the love

 

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل واڑی سید رحیم نے ایس ڈی پی او آفس سرکل واڑی میں کرائم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں سرکل واڑی کے جملہ ایس ایچ اوز، شعبہ تفتیش اور چوکیات کے انچارجان نے شرکت کی۔ ایس ڈی پی او سرکل واڑی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ان ٹریس مقدمات اور مجرمان اشتہاریوں کو جلد از جلد ٹریس کر کے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، جرائم پیشہ افراد اور غیرقانونی رہائش پذیر افراد پر کھڑی نگرانی رکھیں، علاقے میں منشیات، ٹمبر سمگلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کو یقینی بنائیں، خاص کر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر کے معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرکے آئندہ نسل کو منشیات کے استعمال سے دور رکھیں۔ دوران ڈیوٹی ہر ایک پولیس اہلکار چوکنا رہ کر اپنے ارد گرد کے ماحول پر کھڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں تدارک کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ تمام ایس ایچ اوز اور محرران تھانہ جات نفری کو بریف کریں اور بلٹ پروف جیکٹ، ہیلمٹ اور نائٹ ویژن الات لازمی استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button