
لویردیر)ٹی ایم اے خال نے قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے عید کے چوتھے روز بھی آپریشن کیا۔اس سلسلے میں صوبائی حکومت،ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان کی خصوصی ہدایت پر تحصیل چیئرمین خال آخونزادہ آشفاق الرحیم اور تحصیل میونسپل افیسر خال قادر نصیر کے ہدایت پر عید کے دوسرے دن بھی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خال کے سینٹشن سٹاف نے قربانی کے جانوروں کے فضلاجات اور گند کو ٹھکانے لگانے میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں عید کے تیسرے روز خال کے مختلف علاقوں نامسیر،کنڈروں،کالونئی، برکلے،کوکرہ،زورمنڈء،خوڑکوکو،زیارت،سکندراباد،کندیل میں قربانی کے جانوروں کے گند کو ٹھکانے لگا دیا اور تین روز میں 111 ٹن قربانی کے جانوروں کے فضلاجات اور گند اٹھایاجس پر شہریوں نے ٹی ایم ائے کی کاوشوں کو سہراہا اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ٹی ایم اے خال نے عوام الناس سے رخواست کیا ہے کہ صفائی کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے عملے سے تعاون کریں گند کو گزرگاہوں، ندی نالیوں اور سڑکوں کے اطراف میں ڈالنے سے گریز کریں