
وزیراعلی خیبر پختںونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں گورنمنٹ سنٹنیل ہائی سکول تیمرگرہ میں منشیات آگاہی سیمینار کا انعقاد ہوا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب عبالعزیز نے نے منشیات آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ منشیات کی لعنت کے سماجی اثرات اور اس سے نمٹنے میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنے اور منشیات کے انسانی معاشرے پر منفی اثرات کے حوالے سے مفصل روشنی ڈالی۔ مشترکہ کاوشوں سے معاشرہ کو منشیات سے پاک کیا جاسکتا ہیں۔
مقررین نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں اس قسم کے آگاہی سیمینارز منعقد کرنے کے عزم کا آظہار کیا۔