لوئیر دیر)تحصیل چیرمین خال آخونزادہ اشفاق الرحیم نے کہا ہے کہ واڑی گریڈ کے واپڈا احکام تحصیل خال کے تین یونین کونسل طورمنگ ون، طورمنگ ٹو اور پائندہ سلطان خیل پر بجلی کی ترسیل یقینی بنائے کم وولٹیج اور ناروا لوڈ شیڈ بند کی جائے ورنہ دیر، چترال شاہراہ کو بند کر کے دھرنا دینگے جونامعلوم معلوم مدت تک جاری رہے گا۔اگر واپڈا والوں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا اور اپنی ذمہ داری نہ نبھائی تو تمام اقوام تحصیل چیرمین کی قیادت میں دیر چترال شاہراہ پر دھرنا دینگے اور اس وقت تک دھرنا ہوگا جب مسئلے کا مستقل حل نہ ہو۔ ریکوری اور بقایاجات کے نام پر غریب عوام کا کا جو بل ادا کرتے ہے استحصال بند کیا جائے۔ جو لوگ بل نہیں دیتے واپڈا حکام انکے خلاف قانونی کاروان کاروائی کرے لیکن جو، جو لوگ بل ادا کرتے ہے ان کو بجلی کی ترسیل یقینی بنائے