
سوات(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا، انجینئر امیر مقام نے سوات پریس کلب کے نومنتخب صدر نیاز احمد خان اورسوات یونین آف جرنلٹس کے صدر سیدشہاب الدین سمیت ان کی پوری کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔انجینئر امیر مقام نے اپنے پیغام میں کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، اور سوات پریس کلب کے نومنتخب اراکین سے امید ہے کہ نئی قیادت صحافتی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے اپنے قلم کے ذریعے عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم رہی ہے۔انہوں نے گورننگ باڈی کے منتخب اراکین کو بھی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔