
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان کے زیر صدارت سکول عمر بچوں کو ڈی وارمنگ کی گولی کھلانے کے حوالے سے جواد خان ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر ڈی وارمینگ میٹنگ منعقد ھوا۔
ڈی وارمینگ پروگرام کے تحت سکولز میں بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوا کھلائی جائے گی۔ اس مہم میں تمام سرکاری سکول، پرائیویٹ سکول اور مدارس حصہ لیں گے ۔ تربیت یافتہ اساتذہ بچوں کو سکولز میں دوا کھلائیں گے اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرز کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہیں گے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیرخان نے کہا کہ بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈی وارمنگ انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے بچوں کی صحت اور تعلیمی سرگرمیوں پر اچھا اثر پڑتا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب بشیر خان نے کہا ہے کہ سالانہ بڑے پیمانے پر بچوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم بچوں کی جسمانی اور علمی نشودنما کے لیے اہمیت کی حامل ہے اس سے بچوں کے جسم میں انفیکشن کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگی،بچوں کی اسکول کی کارکردگی بہتر ہوگی،حکومت پاکستان کی صحت کی اولین ترجیحات میں غذائیت اور خون کی کمی کا خاتمہ شامل ہے، جس کے لیے ڈی وارمنگ تیز، آسان اور محفوظ ترین طریقہ علاج ہے،انہوں نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔