بونیر (بیورو چیف عابد سے)
پیر بابا مزار سے ملحقہ بازار میں پیر کو علی الصبح نامعلوم وجوہات کی بناء پر اگ لگنے سے لکڑی کے بنے 20 کے قریب کیبن جل کر خاکستر ہوگیے جبکہ ریسکیو کی کوشش سے کئی کیبن جلنے سے بچا لئے گئے ہیں۔اگ سے جل کر راکھ ہونے والے کیبن مالکان کے مطابق اکے لاکوں لا نقصان ہوا ہے۔بوعل انکے ان کیبن میں موبائیل ایکسیسریز میموری کارڈز لوڈ کارڈز اور سونگ ٹرانسفر کے لئے کمپیوٹر سیٹ جبکہ کئی کیبن میں منیاری کباڑ اور کھانے پینے کے اشیاء کے کیبن بھی جل کر راکھ ہوئے ہیں اور انتہائی غریب افراد روزگار اور رزق سے محروم ہوگئے ہیں۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مالی معاونت کیبن کی ازسر نو تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔
اگ لگنے کی اطلاع ایک کیبن مالک نے بقول انکے 5 بجے ریسکیو کو دی لیکن نیٹ ورک کی خرابی کیوجہ سے کال ریسکیو سوات کو موصول ہوئی اور جب قریبی پولیس اسٹیشن رابطہ کیا جہاں سے ریسکیو کو بلانے کے لئے دوڑ دھوپ ہوئی تو بہت فیر ہوئی تھی لیکن ریسکیو کے پہنچنے سے باوی کیبن بچا لئے گئے۔ اطلاع جنگل کی طرح پھیلی تو ایم پی اے ریاض خان سے سی ناصر علی خان ایس ایچ او پیر بابا اور علاقہ عوام جمع ہوگئے اور غم سے نڈھال کیبن مالکان کو تسلی دیتے رہیں لیکن افسردہ کیبن مالکان کی دھائی بھی جاری رہی اور وہ ایک ہی فریاد کرتے رہیں کہ رزق کا واحد زریعہ اور عمر بھر کی جمع پونجی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے اور اب انکو گھر والوں کو دو وقت کی روٹی کماکر دینے کا زریعہ بھی نہیں رہا ہے اور پھر سے کاروبار شروع کرنے کے قابل بھی نہیں رپے ہیں۔تاہم موقع پر موجود ایم پی اے ریاض خان اور اے سی ناصر علی خان نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے اور ایسایچ او پیر بابا نے اگ لگ جانے کی وجوہات معلوم کرنے اور کسی انسانی ھاتھ کے ملوث ہونے کی صورت میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانے کی تسلی دی ہے جبکہ علاقہ مشران نے متاثرین کو ہر ممکن تعاون کے لئے ہر فورم پر اواز اٹھانے اور مناسب تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔