
سوات(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں پوسٹ کیمپین جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنر ز بذریعہ ویڈیولنک جبکہ ڈی ایچ او سوات، ای پی آئی کوآرڈینیٹر سوات، این سٹاپ آفیسر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو ڈاکٹر انورجمال نے انسداد پولیو سے متعلق گزشتہ مہم میں کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں پولیو مہم کے اہلکاروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بہتر کارکردگی پر سراہا گیا جبکہ بری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سزائیں دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔