پروفیسر ڈاکٹر کوثر علی کا سوات پریس کلب کا دورہ، نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)زرعی یونیورسٹی سوات کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر کوثرعلی نے سوات پریس کلب کا دورہ کیا اور سوات پریس کلب ،سوات یونین آف جرنلسٹس اورگورننگ ماڈی کے نومنتخب ممبران کو مبارکبادی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ علاقے میں امن ،خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل اجاگرکرنے اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے ۔ اس موقع انہوں نے سوات پریس کلب کے صدر نیاز احمد خان ،جنرل سیکرٹری شفیع اللہ ،سوات یونین آف جرنلٹس کے صدر سیدشہاب الدین ،سینئر نائب صدر عمرفاروق اوردیگر عہدیداروں کو ہار پہنائے اور مبارکباد دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button